ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیرٹیج کنزرویشن کمیٹی نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی تعمیر کو منظوری دی

ہیرٹیج کنزرویشن کمیٹی نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی تعمیر کو منظوری دی

Mon, 11 Jan 2021 23:55:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 11 جنوری (آئی این ایس انڈیا) ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی نے پیر کو سینٹرل وسٹا تعمیر نو منصوبے کے تحت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کو منظوری دے دی۔ کچھ دن پہلے ہی سپریم کورٹ نے حکومت کو اس کمیٹی سے منظوری سے متعلق ہدایت دی تھی۔

ہاؤسنگ سکریٹری درگا شنکر مشرا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کمیٹی نے اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا اور اسے منظور کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے ایڈیشنل سکریٹری ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک تین کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے اس منصوبے کا راستہ صاف کردیا۔سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کا اعلان ستمبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ایک نئی مثلث شکل میں پارلیمنٹ کی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں 900 سے 1200 ارکان پارلیمنٹ بیٹھ سکیں گے۔ اس کی تعمیر اگست 2022 تک مکمل ہونا ہے۔ اسی سال ہندوستان 75 واں یوم آزادی منائے گا۔ اس منصوبے کے تحت مشترکہ مرکزی سیکرٹریٹ کی تعمیر 2024 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا تھا کہ نئی جگہوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت لی جائے۔


Share: